Sunan Abi Dawood Hadith 3909 (سنن أبي داود)

[3909]صحیح

صحیح مسلم (537)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ وَمِنَّا رِجَالٌ يَخُطُّونَ قَالَ كَانَ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ فَمَنْ وَافَقَ خَطَّہُ فَذَاكَ

سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں کچھ لوگ ہیں جو لکیریں کھینچتے ہیں (ان سے کچھ نتائج نکالتے ہیں) تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’(اللہ کے) انبیاء میں سے ایک نبی لکیریں کھینچا کرتے تھے۔چنانچہ جس کی لکیریں اس کے موافق ہوں وہ درست ہے۔‘‘