Sunan Abi Dawood Hadith 3910 (سنن أبي داود)

[3910]صحیح

أخرجہ الترمذي (1614 وسندہ صحیح) سفیان تابعہ شعبۃ عند أبي داود الطیالسي (356) مشکوۃ المصابیح (4584)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُہَيْلٍ عَنْ عَيْسَی بْنِ عَاصِمٍ عَنْ زِرِ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ الطِّيَرَةُ شِرْكٌ الطِّيَرَةُ شِرْكٌ ثَلَاثًا وَمَا مِنَّا إِلَّا وَلَكِنَّ اللہَ يُذْہِبُہُ بِالتَّوَكُّلِ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بدشگونی شرک ہے،بد شگونی شرک ہے۔‘‘ تین بار رسول اللہ ﷺ فرمایا۔اور ہم میں سے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی وہم ہو ہی جاتا ہے ‘ مگر اللہ عزوجل اسے توکل کی برکت سے زائل کر دیتا ہے۔