Sunan Abi Dawood Hadith 3911 (سنن أبي داود)
[3911]صحیح
صحیح بخاری (5770) صحیح مسلم (2220)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَلَا صَفَرَ وَلَا ہَامَّةَ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ مَا بَالُ الْإِبِلِ تَكُونُ فِي الرَّمْلِ كَأَنَّہَا الظِّبَاءُ فَيُخَالِطُہَا الْبَعِيرُ الْأَجْرَبُ فَيُجْرِبُہَا قَالَ فَمَنْ أَعْدَی الْأَوَّلَ قَالَ مَعْمَرٌ قَالَ الزُّہْرِيُّ فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا يُورِدَنَّ مُمْرِضٌ عَلَی مُصِحٍّ قَالَ فَرَاجَعَہُ الرَّجُلُ فَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ حَدَّثَنَا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَا عَدْوَی وَلَا صَفَرَ وَلَا ہَامَةَ قَالَ لَمْ أُحَدِّثْكُمُوہُ قَالَ الزُّہْرِيُّ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ قَدْ حَدَّثَ بِہِ وَمَا سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ نَسِيَ حَدِيثًا قَطُّ غَيْرَہُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کوئی مرض متعدی نہیں نہ بدشگونی ہے،نہ صفر کا مہینہ منحوس ہے نہ مردے کی کھوپڑی میں سے کوئی الو وغیرہ نکلتا ہے۔‘‘ ایک بدوی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ان اونٹوں کے متعلق کیا کہیں گے جو ریگستان میں ہرنیوں کے مانند ہوتے ہیں مگر ان میں کوئی خارش زدہ اونٹ آ ملتا ہے تو سب کو خارش والا کر دیتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’بھلا پہلے کو کس نے بیماری لگائی تھی؟‘‘ معمر نے کہا کہ زہری نے ایک آدمی کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’کسی بیمار کو صحت مند کے ساتھ ہرگز نہ ملاؤ۔’’تو اس آدمی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ نے ہمیں یہ حدیث بیان نہیں کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی ‘ نہ کوئی صفر کا مہینہ منحوس ہے اور نہ کسی مردے کی کھوپڑی سے الو نکلتا ہے۔‘‘ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے تمہیں ایسی کوئی حدیث بیان نہیں کی۔زہری نے کہا کہ ابوسلمہ نے کہا: حدیث تو انہوں نے بیان کی تھی اور میں نے نہیں سنا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس حدیث کے سوا کبھی کوئی حدیث بھولی ہو۔