Sunan Abi Dawood Hadith 3919 (سنن أبي داود)

[3919] إسنادہ ضعیف

سفیان الثوري وحبیب عنعنا

انوار الصحیفہ ص 140

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأبُو بَكْرِ بْنُ شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ أَحْمَدُ الْقُرَشِيُّ قَالَ ذُكِرَتْ الطِّيَرَةُ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ أَحْسَنُہَا الْفَأْلُ وَلَا تَرُدُّ مُسْلِمًا فَإِذَا رَأَی أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَہُ فَلْيَقُلْ اللہُمَّ لَا يَأْتِي بِالْحَسَنَاتِ إِلَّا أَنْتَ وَلَا يَدْفَعُ السَّيِّئَاتِ إِلَّا أَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ

جناب عروہ بن عامر ‘ احمد قرشی سے روایت کرتے کہ نبی کریم ﷺ کی مجلس میں ((طیرۃ)) ’’بدفالی‘‘ کا ذکر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’ان میں بہتر نیک شگونی ہے اور یہ (بد فالی کے اوہام) کسی مسلمان کو (اپنے کام سے) مت روکیں ‘ اگر کوئی شخص کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو چاہیئے کہ یوں کہے ((اللہم لا یأتی بالحسنات إلا أنت،ولا یدفع السیئات إلا أنت،ولا حول ولا قوۃ إلا بک)) ’’اے اللہ! تیرے سوا کوئی کسی طرح کی کوئی بھلائی نہیں لا سکتا اور تیرے سوا کوئی کسی برائی کو روک نہیں سکتا ‘ برائی کا دور ہونا اور بھلائی کا حاصل ہونا تیری مدد ہی سے ممکن ہے۔‘‘