Sunan Abi Dawood Hadith 3921 (سنن أبي داود)
[3921]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (4586)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنِي يَحْيَی أَنَّ الْحَضْرَمِيَّ بْنَ لَاحِقٍ حَدَّثَہُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ لَا ہَامَةَ وَلَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَإِنْ تَكُنْ الطِّيَرَةُ فِي شَيْءٍ فَفِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ
سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے‘‘ کسی مردے سے کوئی الو نہیں نکلتا ‘ نہ کوئی مرض متعدی ہوتا ہے اور نہ بدشگونی ہے ‘ اگر ہو بھی تو گھوڑے ‘ عورت اور گھر میں ہو سکتی ہے۔‘‘