Sunan Abi Dawood Hadith 3923 (سنن أبي داود)

[3923] إسنادہ ضعیف

یحیی بن عبد اللہ بن بحیر: مستور (تقریب: 7579) وشیخہ مجہول لم یسم

انوار الصحیفہ ص 140

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ وَعَبَّاسُ الْعَنْبَرِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ يَحْيَی بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَحِيرٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ فَرْوَةَ بْنَ مُسَيْكٍ،قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ!! أَرْضٌ عِنْدَنَا-يُقَالُ لَہَا: أَرْضُ أَبْيَنَ-ہِيَ أَرْضُ رِيفِنَا،وَمِيرَتِنَا, وَإِنَّہَا وَبِئَةٌ-أَوْ قَالَ: وَبَاؤُہَا شَدِيدٌ-،فَقَالَ النَّبِيُّ: دَعْہَا عَنْكَ, فَإِنَّ مِنَ الْقَرَفِ التَّلَفَ.

جناب فروہ بن مسیک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے ہاں ایک زمین ہے جسے ((أبین)) کہا جاتا ہے۔اس میں ہمارے کھیت ہیں اور یہ ہمارے غلہ اگانے کی جگہ ہے ‘ مگر وبا والی ہے ‘ یا کہا کہ بڑی سخت وبا والی جگہ ہے۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اسے چھوڑ دو۔وبا والی جگہ میں رہنے سے آدمی ہلاک ہو جاتا ہے۔‘‘