Sunan Abi Dawood Hadith 3924 (سنن أبي داود)
[3924]إسنادہ صحیح
عکرمۃ بن عمار صرح بالسماع عند البزار (البحر الزخار 79/13 ح6427)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَی،حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ،عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ،عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّا كُنَّا فِي دَارٍ كَثِيرٌ فِيہَا عَدَدُنَا،وَكَثِيرٌ فِيہَا أَمْوَالُنَا،فَتَحَوَّلْنَا إِلَی دَارٍ أُخْرَی،فَقَلَّ فِيہَا عَدَدُنَا،وَقَلَّتْ فِيہَا أَمْوَالُنَا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ذَرُوہَا ذَمِيمَةً.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ایک گھر میں تھے ‘ اس میں ہم بہت سے افراد تھے اور وہاں ہمارے اموال بھی بہت تھے۔پھر ہم ایک دوسرے گھر میں منتقل ہوئے تو ہمارے افراد کم ہو گئے اور اموال میں بھی قلت ہو گئی۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اسے چھوڑ دو ‘ یہ برا گھر ہے۔‘‘