Sunan Abi Dawood Hadith 3939 (سنن أبي داود)
[3939]صحیح
وانظر الحدیث السابق (3938)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا يَحْيَی وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ سَعِيدٍ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاہُ رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ،عَنْ سَعِيدٍ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ لَمْ يَذْكُرِ السِّعَايَةَ وَرَوَاہُ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ وَمُوسَی بْنُ خَلَفٍ جَمِيعًا،عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ وَمَعْنَاہُ وَذَكَرَا فِيہِ السِّعَايَةَ
محمد بن بشار نے بیان کیا،کہا کہ ہمیں یحییٰ اور ابن ابو عدی نے سعید بن ابی عروبہ سے بیان کیا ‘ انہوں نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اسے روح بن عبادہ نے بسند سعید بن ابوعروبہ روایت کیا ‘ مگر اس میں محنت کرانے کا ذکر نہیں۔اسی طرح جریر بن حازم اور موسیٰ بن خلف دونوں نے قتادہ سے بسند یزید بن زریع اس حدیث کے ہم معنی روایت کیا اور ان دونوں نے محنت کرانے کا ذکر کیا ہے۔