Sunan Abi Dawood Hadith 3954 (سنن أبي داود)

[3954]إسنادہ صحیح

قیس ھو ابن سعد مشکوۃ المصابیح (3395)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ بِعْنَا أُمَّہَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَأَبِي بَكْرٍ فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَہَانَا فَانْتَہَيْنَا

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں ام ولد لونڈیوں کو فروخت کیا تھا ‘ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے ہمیں منع کر دیا ‘ تو ہم رک گئے۔