Sunan Abi Dawood Hadith 3957 (سنن أبي داود)
[3957]صحیح
صحیح مسلم (997)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ-: يُقَالُ لَہُ: أَبُو مَذْكُورٍ-أَعْتَقَ غُلَامًا لَہُ: يُقَالُ لَہُ: يَعْقُوبُ-عَنْ دُبُرٍ،وَلَمْ يَكُنْ لَہُ مَالٌ غَيْرُہُ،فَدَعَا بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: مَنْ يَشْتَرِيہِ؟،فَاشْتَرَاہُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ النَّحَّامِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْہَمٍ،فَدَفَعَہَا إِلَيْہِ،ثُمَّ قَالَ: إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِہِ, فَإِنْ كَانَ فِيہَا فَضْلٌ فَعَلَی عِيَالِہِ, فَإِنْ كَانَ فِيہَا فَضْلٌ, فَعَلَی ذِي قَرَابَتِہِ-أَوْ قَالَ: عَلَی ذِي رَحِمِہِ, فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَہَاہُنَا وَہَاہُنَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابومذکور نامی ایک انصاری نے اپنے غلام کے بارے میں کہہ دیا کہ میری موت کے بعد وہ آزاد ہو گا۔اس غلام کا نام یعقوب تھا اور اس انصاری کا اس کے سوا کوئی اور مال نہ تھا۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس غلام کو بلوایا اور فرمایا ’’اسے کون خریدتا ہے؟‘‘ تو جناب نعیم بن عبداللہ بن نحام نے اس کو آٹھ سو درہم میں خرید لیا ‘ چنانچہ آپ ﷺ نے یہ رقم ابومذکور کے حوالے کی اور فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی ضرورت مند ہو تو چاہیے کہ (خرچ کرنے کی) اپنے سے ابتداء کرے ‘ اگر کچھ بچ جائے تو اپنے عیال پر خرچ کرے ‘ اگر ان سے بچ رہے تو اپنے قرابت داروں پر خرچ کرے۔‘‘ آپ ﷺ کے الفاظ ((علی ذی قرابتہ)) تھے یا ((علی ذی رحمہ)) اور اگر بچ رہے تو ادھر ادھر خرچ کر دے۔‘‘