Sunan Abi Dawood Hadith 3958 (سنن أبي داود)

[3958]صحیح

صحیح مسلم (1668)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْمُہَلَّبِ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ عِنْدَ مَوْتِہِ،وَلَمْ يَكُنْ لَہُ مَالٌ غَيْرُہُمْ،فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ! فَقَالَ لَہُ قَوْلًا شَدِيدًا،ثُمَّ دَعَاہُمْ،فَجَزَّأَہُمْ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ،فَأَقْرَعَ بَيْنَہُمْ،فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ،وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی وفات کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کر دیے۔اس شخص کے پاس ان کے سوا کوئی اور مال نہ تھا۔تو نبی کریم ﷺ کو جب یہ خبر ملی تو آپ ﷺ نے اسے بڑی سخت بات فرمائی۔پھر ان غلاموں کو بلوایا اور انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا۔پھر ان میں قرعہ اندازی کر کے دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام ہی رہنے دیا۔