Sunan Abi Dawood Hadith 3973 (سنن أبي داود)

[3973]إسنادہ حسن

وانظر الحدیث السابق (142)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ عَنْ أَبِيہِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ قَالَ كُنْتُ وَافِدَ بَنِي الْمُنْتَفِقِ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ ﷺ لَا تَحْسِبَنَّ وَلَمْ يَقُلْ لَا تَحْسَبَنَّ

سیدنا لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بنی منتفق کا وفد جو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا تھا میں اس میں شریک تھا اور حدیث بیان کی،نبی کریم ﷺ نے فرمایا یہ ’’مت سمجھنا‘‘ (کہ یہ بکری ہم نے تمہاری خاطر ذبح کی ہے) اور حدیث بیان کی۔اور نبی کریم ﷺ نے ((لا تحسبن)) (’’سین‘‘ کی زیر سے) فرمایا ‘ (زبر کے ساتھ) ((لا تحسبن)) نہیں فرمایا تھا۔‘‘