Sunan Abi Dawood Hadith 3983 (سنن أبي داود)

[3983]حسن

انظر الحدیث السابق (3982) أم سلمۃ ھي أسماء بنت یزید کما قال الإمام عبد بن حمید رحمہ اللہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقْرَأُ ہَذِہِ الْآيَةَ إِنَّہُ عَمَلٌ غَيْرُ صَالِحٍ فَقَالَتْ قَرَأَہَا إِنَّہُ عَمِلَ غَيْرَ صَالِحٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاہُ ہَارُونُ النَّحْوِيُّ وَمُوسَی بْنُ خَلَفٍ عَنْ ثَابِتٍ كَمَا قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ

جناب شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ یہ آیت کس طرح پڑھا کرتے تھے ((إنہ عمل غیر صالح)) تو انہوں نے فرمایا آپ ﷺ نے اس کو ((إنہ عمل غیر صالح)) پڑھا تھا۔(یعنی صیغہ ماضی کے ساتھ)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں اس روایت کو ہارون نحوی اور موسیٰ بن خلف نے ثابت (ثابت بنانی) سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے کہ عبدالعزیز نے کہا ہے۔