Sunan Abi Dawood Hadith 3988 (سنن أبي داود)

[3988]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (3222 وسندہ حسن)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ النَّخَعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَبْرَةَ النَّخَعِيُّ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُسَيْكٍ الْغُطَيْفِيِّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ يَا رَسُولَ اللہِ أَخْبِرْنَا عَنْ سَبَأٍ مَا ہُوَ أَرْضٌ أَمْ امْرَأَةٌ فَقَالَ لَيْسَ بِأَرْضٍ وَلَا امْرَأَةٍ وَلَكِنَّہُ رَجُلٌ وَلَدَ عَشْرَةً مِنْ الْعَرَبِ فَتَيَامَنَ سِتَّةٌ وَتَشَاءَمَ أَرْبَعَةٌ قَالَ عُثْمَانُ الْغَطَفَانِيُّ مَكَانَ الْغُطَيْفِيِّ وَقَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ النَّخَعِيُّ

سیدنا فروہ بن مسیک غطیفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا،اور حدیث بیان کی۔قوم میں سے ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں بتائیں کہ سبا علاقے کا نام ہے یا عورت کا؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ علاقے کا نام ہے نہ کسی عورت کا،بلکہ عرب کا آدمی تھا جس کے دس بیٹے تھے جن میں سے چھ یمن چلے گئے تھے اور چار نے شام میں سکونت اختیار کر لی تھی۔‘‘ عثمان بن ابی شیبہ نے غطیفی کے بجائے غطفانی کہا اور سند میں ((حدثنا الحسن بن الحکم النخعی)) کہا۔