Sunan Abi Dawood Hadith 4003 (سنن أبي داود)

[4003]صحیح

ولہ شاھد عند مسلم (810) وانظر الحدیث السابق (1460)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءٍ أَنَّ مَوْلًی لِابْنِ الْأَسْقَعِ رَجُلَ صِدْقٍ أَخْبَرَہُ عَنْ ابْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّہُ سَمِعَہُ يَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ جَاءَہُمْ فِي صُفَّةِ الْمُہَاجِرِينَ فَسَأَلَہُ إِنْسَانٌ أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُہُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس آئے اور چبوترے پر تشریف لائے جو مہاجرین کے لیے مخصوص تھا ‘ تو ایک آدمی نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ قرآن کریم کی کون سی آیت سب سے بڑی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ((اللہ لا إلہ إلا ہو الحی القیوم لا تأخذہ سنۃ ولا نوم)) (یعنی آیت الکرسی)۔