Sunan Abi Dawood Hadith 4008 (سنن أبي داود)
[4008]إسنادہ صحیح
انظر الحدیث الآتي (4735)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ نَزَلَ الْوَحْيُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَرَأَ عَلَيْنَا سُورَةٌ أَنْزَلْنَاہَا وَفَرَضْنَاہَا قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي مُخَفَّفَةً حَتَّی أَتَی عَلَی ہَذِہِ الْآيَاتِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ پر وحی نازل ہوئی تو آپ ﷺ نے ہمیں یہ آیات پڑھ کر سنائیں ((سورۃ أنزلناہا وفرضناہا))۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے (((فرضناہا)) کا کلمہ ’’را‘‘ کی) تحفیف سے پڑھا حتیٰ کہ ان آیات پر پہنچے (جب میں سیدہ عائشہ طیبہ رضی اللہ عنہا کی برات کا مضمون ہے)۔