Sunan Abi Dawood Hadith 4009 (سنن أبي داود)

[4009]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (2802 وسندہ حسن) وابن ماجہ (3749 وسندہ حسن) وقال الترمذي: ’’وإسنادہ لیس بذک القائم‘‘ ، و أبو عذرۃ: حسن الحدیث، و السند قائم و الحمد للّٰہ مشکوۃ المصابیح (4474)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ أَبِي عُذْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ دُخُولِ الْحَمَّامَاتِ ثُمَّ رَخَّصَ لِلرِّجَالِ أَنْ يَدْخُلُوہَا فِي الْمَيَازِرِ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حمامات (اجتماعی اور عوامی غسل خانوں) میں جانے سے منع فرمایا۔مگر بعد میں مردوں کو اجازت دے دی کہ چادر باندھ کر جا سکتے ہیں (دوسروں کے سامنے عریاں نہ ہوں)۔