Sunan Abi Dawood Hadith 4010 (سنن أبي داود)

[4010]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (2803 وسندہ حسن) ورواہ ابن ماجہ (3750 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4475)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ جَمِيعًا عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ قَالَ دَخَلَ نِسْوَةٌ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا فَقَالَتْ مِمَّنْ أَنْتُنَّ قُلْنَ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ قَالَتْ لَعَلَّكُنَّ مِنْ الْكُورَةِ الَّتِي تَدْخُلُ نِسَاؤُہَا الْحَمَّامَاتِ قُلْنَ نَعَمْ قَالَتْ أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَا مِنْ امْرَأَةٍ تَخْلَعُ ثِيَابَہَا فِي غَيْرِ بَيْتِہَا إِلَّا ہَتَكَتْ مَا بَيْنَہَا وَبَيْنَ اللہِ تَعَالَی قَالَ أَبُو دَاوُد ہَذَا حَدِيثُ جَرِيرٍ وَہُوَ أَتَمُّ وَلَمْ يَذْكُرْ جَرِيرٌ أَبَا الْمَلِيحِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ

جناب ابوملیح (عامر بن اسامہ) سے روایت کہ شام کی کچھ عورتیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں۔انہوں نے پوچھا کہ تم کن لوگوں میں سے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم اہل شام میں سے ہیں۔انہوں نے کہا: شاید تم اس علاقے کی ہو جہاں کی عورتیں حمامات میں جاتی ہیں؟ عورتوں نے کہا: ہاں! تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آگاہ رہو! بیشک میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جو کوئی عورت اپنے گھر کے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے وہ اپنے اور اللہ تعالیٰ کے مابین جو (عزت و کرامت کا) پردہ ہے ‘ اس کو پھاڑ دیتی ہے۔‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ جریر کی روایت ہے اور زیادہ کامل ہے۔مگر جریر نے ابوملیح ((قال قال رسول اللہ ﷺ)) کا ذکر نہیں کیا۔(مرسل بیان کیا)۔