Sunan Abi Dawood Hadith 4022 (سنن أبي داود)

[4022]حسن

انظر الحدیث السابق (4020)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ لَمْ يَذْكُرْ فِيہِ أَبَا سَعِيدٍ وَحَمَّادُ ابْنُ سَلَمَةَ قَالَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ،عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ. قَالَ أَبُو دَاوُد: حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَالثَّقَفِيُّ سَمَاعُہُمَا وَاحِدٌ.

مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہمیں محمد بن دینار نے بیان کیا بواسطہ جریری کے انہوں نے اپنی سند سے مذکورہ بالا کے ہم معنی روایت کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: عبدالواہاب ثقفی نے اپنی سند میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا۔اور حماد بن سلمہ نے کہا: ((عن الجریری عن أبی العلاء عن النبی ﷺ))۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: حماد بن سلمہ اور (عبدالوہاب ثقفی) ثقفی دونوں کا سماع ایک جیسا ہے۔(دونوں مرسل بیان کرتے ہیں)۔