Sunan Abi Dawood Hadith 4023 (سنن أبي داود)
[4023]حسن
أخرجہ الترمذي (3458 وسندہ حسن) ورواہ ابن ماجہ (3285 وسندہ حسن) أبو مرحوم عبد الرحیم وثقہ الجمھور وحسنہ الحافظ فی الفتوحات الربانیۃ مشکوۃ المصابیح (4343)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نُصَيْرُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي أَطْعَمَنِي ہَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيہِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي كَسَانِي ہَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيہِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ وَمَا تَأَخَّرَ
جناب سہل اپنے والد معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص کھانا کھانے کے بعد یوں دعا کرے ((الحمد للہ الذی أطعمنی ہذا الطعام ورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوۃ)) حمد اس اللہ کی جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری کسی کوشش و قوت کے مجھے یہ رزق عنایت فرمایا،تو اس کے اگلے اور پچھلے سب گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘ فرمایا ’’اور جو کوئی کپڑا پہنے پھر یہ دعا کرے ((الحمد للہ الذی کسانی ہذا الثوب ورزقنیہ من غیر حول منی ولا قوۃ)) حمد اس اللہ کی جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور بغیر میری کسی کوشش اور قوت کے مجھے یہ عنایت فرمایا،تو اس کے اگلے اور پچھلے (سب) گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘