Sunan Abi Dawood Hadith 4036 (سنن أبي داود)

[4036]صحیح

صحیح مسلم (2080)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ الْمَعْنَی عَنْ حُمَيْدِ بْنِ ہِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا فَأَخْرَجَتْ إِلَيْنَا إِزَارًا غَلِيظًا مِمَّا يُصْنَعُ بِالْيَمَنِ وَكِسَاءً مِنْ الَّتِي يُسَمُّونَہَا الْمُلَبَّدَةَ فَأَقْسَمَتْ بِاللہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قُبِضَ فِي ہَذَيْنِ الثَّوْبَيْنِ

سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں حاضر ہوا تو انہوں نے ہمیں ایک موٹا تہبند دکھایا جیسے کہ یمن میں بنتے ہیں اور ایک اونی چادر جسے ((ملبدۃ)) کہتے ہیں (بوجہ پیوند لگے ہونے کے یا موٹا ہونے کے اسے ملبدہ کہا گیا ہے) انہوں نے اللہ کی قسم اٹھائی اور کہا: بلاشبہ رسول اللہ ﷺ کی وفات ان دو کپڑوں میں ہوئی تھی۔