Sunan Abi Dawood Hadith 4039 (سنن أبي داود)
[4039]إسنادہ صحیح
صحیح بخاری (5590)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ بْنُ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ غَنْمٍ الْأَشْعَرِيَّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ أَوْ أَبُو مَالِكٍ وَاللہِ يَمِينٌ أُخْرَی مَا كَذَّبَنِي أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَيَكُونَنَّ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ يَسْتَحِلُّونَ الْخَزَّ وَالْحَرِيرَ وَذَكَرَ كَلَامًا قَالَ يُمْسَخُ مِنْہُمْ آخَرُونَ قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَعِشْرُونَ نَفْسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَوْ أَكْثَرُ لَبِسُوا الْخَزَّ مِنْہُمْ أَنَسٌ وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ
عبدالرحمٰن بن غنم اشعری نے کہا کہ اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ’’یقیناً میری امت میں ایسے لوگ آئیں گے جو خز اور ریشم کو حلال سمجھیں گے۔‘‘ پھر کچھ بیان کیا۔اس کے بعد فرمایا ’’کئی ان میں سے قیامت تک کے لیے بندر بنا دیے جائیں گے اور کئی خنزیر۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اصحاب رسول ﷺ میں سے بیس یا زیادہ کے متعلق مروی ہے کہ وہ خز پہنتے تھے۔ان میں سیدنا انس بن مالک اور براء بن عازب رضی اللہ عنہما کا نام بھی ہے۔