Sunan Abi Dawood Hadith 4041 (سنن أبي داود)
[4041]صحیح
صحیح بخاری (2054) صحیح مسلم (2068)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِيہِ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ: حُلَّةُ إِسْتَبْرَقٍ،وَقَالَ فِيہِ: ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَيْہِ بِجُبَّةِ دِيبَاجٍ،وَقَالَ: تَبِيعُہَا وَتُصِيبُ بِہَا حَاجَتَكَ.
جناب سالم اپنے والد،سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ قصہ بیان کرتے ہیں انہوں نے (((حلۃ سیراء)) کی بجائے) ((حلۃ إستبرق)) کہا۔(استبرق موٹے ریشم کو کہتے ہیں) اس روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو دیباج (بارک ریشم) کا ایک حلہ بھجوایا اور فرمایا ’’اسے فروخت کر کے اپنی ضرورت پوری کر لو۔“