Sunan Abi Dawood Hadith 4064 (سنن أبي داود)
[4064]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (5088 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (4479)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ أَسْلَمَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْبُغُ لِحْيَتَہُ بِالصُّفْرَةِ حَتَّی تَمْتَلِئَ ثِيَابُہُ مِنْ الصُّفْرَةِ فَقِيلَ لَہُ لِمَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَصْبُغُ بِہَا وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ أَحَبُّ إِلَيْہِ مِنْہَا وَقَدْ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَہُ كُلَّہَا حَتَّی عِمَامَتَہُ
جناب زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنی ڈاڑھی زرد رنگ سے رنگا کرتے تھے یہاں تک کہ ان کے کپڑے بھی اس رنگ سے بھر جاتے تھے۔ان سے کہا گیا کہ آپ زرد رنگ سے کیوں رنگتے ہیں؟ انہوں نے کہا: تحقیق میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ وہ اسی سے (اپنے بال یا کپڑے) رنگتے تھے اور انہیں اس سے بڑھ کر اور کوئی رنگ زیادہ محبوب نہ تھا اور وہ اپنے سب کپڑے اسی سے رنگتے تھے حتیٰ کہ پگڑی بھی۔