Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4070 (سنن أبي داود)

[4070] إسنادہ ضعیف

رجل من بني حارثۃ: مجہول،کما قال المنذري (عون المعبود 93/4)

انوار الصحیفہ ص 145

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْوَلِيدِ يَعْنِي ابْنَ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ فَرَأَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَی رَوَاحِلِنَا وَعَلَی إِبِلِنَا أَكْسِيَةً فِيہَا خُيُوطُ عِہْنٍ حُمْرٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَلَا أَرَی ہَذِہِ الْحُمْرَةَ قَدْ عَلَتْكُمْ فَقُمْنَا سِرَاعًا لِقَوْلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ حَتَّی نَفَرَ بَعْضُ إِبِلِنَا فَأَخَذْنَا الْأَكْسِيَةَ فَنَزَعْنَاہَا عَنْہَا

سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ روانہ ہوئے۔آپ ﷺ نے ہماری سواریوں اور اونٹوں پر زین پوش دیکھے جب میں سرخ رنگ کی اون کے دھاگے تھے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا میں نہیں دیکھ رہا کہ یہ سرخ رنگ تم پر غالب آ رہا ہے؟‘‘ چنانچہ رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان پر ہم اس قدر جلدی سے اٹھے کہ اس سے ہمارے کچھ اونٹ بھی بھاگ کھڑے ہوئے اور ہم نے اپنی وہ چادریں ان سے اتار لیں۔