Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4071 (سنن أبي داود)

[4071] إسنادہ ضعیف

حریث بن الأبج: مجہول (تقریب: 1179)

انوار الصحیفہ ص 145

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ ابْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ وَقَرَأْتُ فِي أَصْلِ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ يَعْنِي ابْنَ زُرْعَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ حُرَيْثِ بْنِ الْأَبَحِّ السَّلِيحِيِّ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي أَسَدٍ قَالَتْ كُنْتُ يَوْمًا عِنْدَ زَيْنَبَ امْرَأَةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ نَصْبُغُ ثِيَابًا لَہَا بِمَغْرَةٍ فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَلَمَّا رَأَی الْمَغْرَةَ رَجَعَ فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ زَيْنَبُ عَلِمَتْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدْ كَرِہَ مَا فَعَلَتْ فَأَخَذَتْ فَغَسَلَتْ ثِيَابَہَا وَوَارَتْ كُلَّ حُمْرَةٍ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ رَجَعَ فَاطَّلَعَ فَلَمَّا لَمْ يَرَ شَيْئًا دَخَلَ

بنو اسد کی ایک خاتون کا بیان ہے کہ میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کی زوجہ محترمہ ام المؤمنین سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے ہاں تھی اور ہم گیرو کے ساتھ ان کے کپڑے رنگ رہے تھے۔ہم یہ کام کر رہے تھے کہ اچانک رسول اللہ ﷺ تشریف لے آئے۔جب آپ ﷺ نے گیرو دیکھا تو لوٹ گئے۔سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے یہ بات دیکھی تو جان گئیں کہ رسول اللہ ﷺ کو یہ کام پسند نہیں آیا ہے تو انہوں نے کپڑوں کو دھو ڈالا اور سب سرخی کو چھپا دیا۔پھر رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور اندر جھانکا ‘ پس جب آپ ﷺ نے کچھ نہ دیکھا تو اندر آ گئے۔