Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4073 (سنن أبي داود)

[4073]صحیح

انظر الحدیث السابق (1956) مشکوۃ المصابیح (4363)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ ہِلَالِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِمِنًی يَخْطُبُ عَلَی بَغْلَةٍ وَعَلَيْہِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَمَامَہُ يُعَبِّرُ عَنْہُ

جناب ہلال بن عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو منیٰ میں دیکھا ‘ جب کہ آپ ﷺ اپنے خچر پر سے خطبہ دے رہے تھے اور آپ ﷺ نے سرخ رنگ کی دھاری دار چادر لی ہوئی تھی۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے آگے تھے جو آپ ﷺ کی بات لوگوں تک پہنچا رہے تھے۔