Sunan Abi Dawood Hadith 4074 (سنن أبي داود)
[4074] إسنادہ ضعیف
قتادۃ عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ بُرْدَةً سَوْدَاءَ فَلَبِسَہَا فَلَمَّا عَرَقَ فِيہَا وَجَدَ رِيحَ الصُّوفِ فَقَذَفَہَا قَالَ وَأَحْسِبُہُ قَالَ وَكَانَ تُعْجِبُہُ الرِّيحُ الطَّيِّبَةُ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے لیے ایک چادر کو سیاہ رنگ سے رنگ دیا ‘ آپ ﷺ نے اسے پہنا ‘ مگر جب اس میں پسینہ آیا تو آپ ﷺ نے اس میں اون کی بساند محسوس کی تو اتار پھینکا۔راوی نے کہا کہ آپ ﷺ کو عمدہ خوشبو ہی پسند آتی تھی۔