Sunan Abi Dawood Hadith 4075 (سنن أبي داود)
[4075] إسنادہ ضعیف
عبیدۃ أبو خداش:مجہول (تقریب: 4414)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ عُبَيْدَةَ أَبِي خِدَاشٍ عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْہُجَيْمِيِّ عَنْ جَابِرٍ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ وَہُوَ مُحْتَبٍ بِشَمْلَةٍ وَقَدْ وَقَعَ ہُدْبُہَا عَلَی قَدَمَيْہِ
سیدنا جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ گھٹنوں کو اٹھائے کپڑا لپیٹے بیٹھے تھے اور شملے (چادر) کی کناری آپ ﷺ کے قدموں پر پڑ رہی تھی۔