Sunan Abi Dawood Hadith 408 (سنن أبي داود)
[408] إسنادہ ضعیف
محمد بن یزید الیمامي وشیخہ یزید بن عبد الرحمٰن: مجہولان (تقریب: 6404،7747)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْيَمَامِيُّ حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ قَدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ فَكَانَ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ مَا دَامَتْ الشَّمْسُ بَيْضَاءَ نَقِيَّةً
جناب یزید بن عبدالرحمٰن بن علی بن شیبان اپنے باپ سے وہ اس کے دادا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ سے راوی ہیں،وہ کہتے ہیں کہ ہم مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے تو (دیکھا کہ) آپ عصر کو مؤخر کرتے تھے جب تک کہ سورج سفید اور صاف ہوتا۔