Sunan Abi Dawood Hadith 409 (سنن أبي داود)
[409]صحیح
صحیح بخاری (2931) صحیح مسلم (627)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ وَيَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ حَبَسُونَا عَنْ صَلَاةِ الْوُسْطَی صَلَاةِ الْعَصْرِ مَلَأَ اللہُ بُيُوتَہُمْ وَقُبُورَہُمْ نَارًا
جناب محمد بن سیرین سے روایت ہے وہ عبیدہ سے اور وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے خندق والے دن کہا ’’ان لوگوں نے ہمیں درمیانی (یا افضل) نماز،نماز عصر سے روکے رکھا اللہ ان کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر دے۔‘‘