Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4082 (سنن أبي داود)

[4082]إسنادہ صحیح

أخرجہ ابن ماجہ (3578 وسندہ صحیح) والترمذي فی الشمائل بتحقیقي (59 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (4336)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا عُرْوَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ ابْنُ نُفَيْلٍ ابْنُ قُشَيْرٍ أَبُو مَہَلٍ الْجُعْفِيُّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ قُرَّةَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي رَہْطٍ مِنْ مُزَيْنَةَ فَبَايَعْنَاہُ وَإِنَّ قَمِيصَہُ لَمُطْلَقُ الْأَزْرَارِ قَالَ فَبَايَعْتُہُ ثُمَّ أَدْخَلْتُ يَدَيَّ فِي جَيْبِ قَمِيصِہِ فَمَسِسْتُ الْخَاتَمَ قَالَ عُرْوَةُ فَمَا رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ وَلَا ابْنَہُ قَطُّ إِلَّا مُطْلِقَيْ أَزْرَارِہِمَا فِي شِتَاءٍ وَلَا حَرٍّ وَلَا يُزَرِّرَانِ أَزْرَارَہُمَا أَبَدًا

جناب معاویہ بن قرہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں قبیلہ مزینہ کی جماعت کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا۔ہم نے آپ کے ساتھ بیعت کی جبکہ آپ کی قمیص کی گھنڈیاں کھلی ہوئی تھیں۔کہتے ہیں کہ ہم نے بھی آپ سے بیعت کی۔پھر میں نے اپنا ہاتھ آپ کی قمیص کے دامن میں ڈال دیا اور مہر نبوت کو چھوا۔عروہ کہتے ہیں کہ بعد ازاں میں نے معاویہ اور ان کے صاحبزادے کو جب بھی دیکھا سردی ہوتی یا گرمی ان کی قمیصوں کی گھنڈیاں کھلی ہوتی تھیں اور وہ انہیں کبھی بند نہ کرتے تھے۔