Sunan Abi Dawood Hadith 4083 (سنن أبي داود)
[4083]صحیح
رواہ البخاري (5807)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ قَالَ الزُّہْرِيُّ قَالَ عُرْوَةُ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ فِي بَيْتِنَا فِي نَحْرِ الظَّہِيرَةِ قَالَ قَائِلٌ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ ہَذَا رَسُولُ اللہِ ﷺ مُقْبِلًا مُتَقَنِّعًا فِي سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَأْتِينَا فِيہَا فَجَاءَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاسْتَأْذَنَ فَأُذِنَ لَہُ فَدَخَلَ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (مکہ کے دنوں کا ذکر ہے کہ) عین دوپہر کے وقت ہم اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ سر اور چہرہ ڈھانپے (ڈھاٹا باندھے) رسول اللہ ﷺ تشریف لا رہے ہیں اور ایسے وقت میں آ رہے ہیں جو آپ کا معمول نہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اندر آنے کی اجازت چاہی،آپ کو اجازت دی گئی تو آپ اندر آ گئے