Sunan Abi Dawood Hadith 4085 (سنن أبي داود)
[4085]صحیح
صحیح بخاری (5784)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ جَرَّ ثَوْبَہُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرْ اللہُ إِلَيْہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّ أَحَدَ جَانِبَيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِنِّي لَأَتَعَاہَدُ ذَلِكَ مِنْہُ قَالَ لَسْتَ مِمَّنْ يَفْعَلُہُ خُيَلَاءَ
جناب سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نہ تکبر سے اپنا کپڑا لٹکایا،اللہ قیامت کے روز اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔‘‘ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے تہبند کا ایک پلو ڈھیلا ہو جاتا اور لٹک جاتا ہے اور میں اس کا خیال بھی بہت رکھتا ہوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم ان میں سے نہیں ہو جو تکبر سے ایسا کرتے ہوں۔‘‘