Sunan Abi Dawood Hadith 4087 (سنن أبي داود)
[4087]صحیح
صحیح مسلم (106)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُہُمْ اللہُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْہِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ قُلْتُ مَنْ ہُمْ يَا رَسُولَ اللہِ قَدْ خَابُوا وَخَسِرُوا فَأَعَادَہَا ثَلَاثًا قُلْتُ مَنْ ہُمْ يَا رَسُولَ اللہِ خَابُوا وَخَسِرُوا فَقَالَ الْمُسْبِلُ وَالْمَنَّانُ وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَہُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ أَوْ الْفَاجِرِ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’تین قسم کے افراد سے قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کلام نہیں فرمائے گا،نہ ان کی طرف دیکھے گا،نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کون ہوں گے،بہت گھاٹے اور خسارے میں پڑے یہ لوگ؟ آپ ﷺ نے اپنی بات تین بار دوہرائی۔میں نے عرض کیا: وہ کون لوگ ہیں،اے اللہ کے رسول! وہ بہت گھاٹے اور خسارے میں پڑے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کپڑا لٹکانے والا (مرد جو ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکائے) احسان کر کے جتلانے والا اور وہ جو جھوٹی قسم سے اپنا مال بیچے۔‘‘