Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4116 (سنن أبي داود)

[4116]حسن

وللحدیث شواھد عند الحاکم (4/187 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (4366)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمْدَانِيُّ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللہِ بْنَ عَبَّاسٍ حَدَّثَہُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ دِحْيَةَ بْنِ خَلِيفَةَ الْكَلْبِيِّ أَنَّہُ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِقَبَاطِيَّ فَأَعْطَانِي مِنْہَا قُبْطِيَّةً فَقَالَ اصْدَعْہَا صَدْعَيْنِ فَاقْطَعْ أَحَدَہُمَا قَمِيصًا وَأَعْطِ الْآخَرَ امْرَأَتَكَ تَخْتَمِرُ بِہِ فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ وَأْمُرْ امْرَأَتَكَ أَنْ تَجْعَلَ تَحْتَہُ ثَوْبًا لَا يَصِفُہَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاہُ يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ فَقَالَ عَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ

سیدنا دحیہ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس مصر کے سفید باریک کپڑے لائے گئے تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کپڑا مجھے بھی عنایت فرمایا اور کہا: ’’اس کے دو ٹکڑے کر لو ‘ ایک کی تم قمیص بنا لو اور دوسرا اپنی اہلیہ کو دے دو ‘ وہ اس کو اپنی اوڑھنی بنا لے۔’’پھر جب میں نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی بیوی کو کہنا کہ اس کے نیچے کوئی اور کپڑا لگا لے کہ اس کے جسم کو ظاہر نہ کرے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو یحییٰ بن ایوب نے روایت کیا تو (موسیٰ بن جبیر کے استاذ کا نام) عباس بن عبیداللہ بن عباس بیان کیا۔