Sunan Abi Dawood Hadith 4117 (سنن أبي داود)
[4117]إسنادہ صحیح
رواہ النسائي (5340 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (4334)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ نَافِعٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ،قَالَتْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ حِينَ ذَكَرَ الْإِزَارَ: فَالْمَرْأَةُ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: تُرْخِي شِبْرًا،قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: إِذًا يَنْكَشِفُ عَنْہَا! قَالَ: فَذِرَاعًا،لَا تَزِيدُ عَلَيْہِ.
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے جب تہبند کا ذکر کیا تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عورت کے متعلق پوچھا کہ وہ اسے کس قدر لمبا کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ایک بالشت لٹکا لے۔‘‘ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اس سے تو اس کے پاؤں ننگے ہوں گے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ایک ہاتھ لٹکا لے اور اس سے زیادہ نہ کرے۔‘‘