Sunan Abi Dawood Hadith 4120 (سنن أبي داود)
[4120]صحیح
صحیح بخاری (1492) صحیح مسلم (363)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَوَہْبُ بْنُ بَيَانٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مُسَدَّدٌ وَوَہْبٌ،عَنْ مَيْمُونَةَ،قَالَتْ: أُہْدِيَ لِمَوْلَاةٍ لَنَا شَاةٌ مِنَ الصَّدَقَةِ،فَمَاتَتْ،فَمَرَّ بِہَا النَّبِيُّ ﷺ،فَقَالَ: أَلَا دَبَغْتُمْ إِہَابَہَا وَاسْتَنْفَعْتُمْ بِہِ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّہَا مَيْتَةٌ؟ قَالَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُہَا.
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہماری ایک باندی کو صدقہ کی ایک بکری ہدیہ کی گئی پھر وہ مر گئی۔نبی کریم ﷺ اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا ’’تم نے اس کے چمڑے کو رنگ کیوں نہیں لیا ‘ اس سے کوئی فائدہ اٹھا لیتے؟‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ مردار ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’حرام تو اس کا کھانا ہے۔‘‘