Sunan Abi Dawood Hadith 4155 (سنن أبي داود)
[4155]صحیح
صحیح بخاری (5958) صحیح مسلم (2106)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّہُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيہِ صُورَةٌ قَالَ بُسْرٌ ثُمَّ اشْتَكَی زَيْدٌ فَعُدْنَاہُ فَإِذَا عَلَی بَابِہِ سِتْرٌ فِيہِ صُورَةٌ فَقُلْتُ لِعُبَيْدِ اللہِ الْخَوْلَانِيِّ رَبِيبِ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنْ الصُّوَرِ يَوْمَ الْأَوَّلِ فَقَالَ عُبَيْدُ اللہِ أَلَمْ تَسْمَعْہُ حِينَ قَالَ إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ
سیدنا ابوطلحہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو۔‘‘ جناب بسر بن سعید نے کہا: پھر ایسے ہوا کہ (اس حدیث کے راوی یعنی ہمارے شیخ) زید بن خالد بیمار ہو گئے اور ہم ان کی عیادت کو گئے تو دیکھا کہ ان کے دروازے پر پردہ ہے اور اس میں تصویر تھی۔میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا: جو کہ ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پروردہ تھے ‘ بھلا زید نے گزشتہ دن تصویروں کے متعلق حدیث بیان نہیں کی تھی؟ تو عبیداللہ نے کہا: تو کیا تم نے سنا نہیں تھا جبکہ انہوں نے کہا: تھا الا یہ کہ کسی کپڑے پر کوئی نقش و نگار ہو۔