Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4156 (سنن أبي داود)

[4156]إسنادہ حسن

أصلہ عند الترمذي (1749 وسندہ صحیح) بلفظ آخر

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنَّ إِسْمَعِيلَ بْنَ عَبْدِ الْكَرِيمِ حَدَّثَہُمْ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ يَعْنِي ابْنَ عَقِيلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَہْبِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ زَمَنَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِالْبَطْحَاءِ أَنْ يَأْتِيَ الْكَعْبَةَ فَيَمْحُوَ كُلَّ صُورَةٍ فِيہَا فَلَمْ يَدْخُلْہَا النَّبِيُّ ﷺ حَتَّی مُحِيَتْ كُلَّ صُورَةٍ فِيہَا

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فتح مکہ کے موقع پر حکم دیا جبکہ آپ ﷺ خود وادی بطحاء میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ کعبہ میں جائیں اور اس میں موجود سب تصویروں کو مٹا ڈالیں۔چنانچہ نبی کریم ﷺ ان تصویروں کے مٹا دیے جانے تک اس میں داخل نہیں ہوئے تھے۔