Sunan Abi Dawood Hadith 4157 (سنن أبي داود)
[4157]صحیح
صحیح مسلم (2105)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ ابْنِ السَّبَّاقِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْہِ السَّلَام كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِہِ جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ بِسَاطٍ لَنَا فَأَمَرَ بِہِ فَأُخْرِجَ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِہِ مَاءً فَنَضَحَ بِہِ مَكَانَہُ فَلَمَّا لَقِيَہُ جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام قَالَ إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيہِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ فَأَصْبَحَ النَّبِيُّ ﷺ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّی إِنَّہُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ وَيَتْرُكُ كَلْبَ الْحَائِطِ الْكَبِيرِ
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’تحقیق جبرائیل (علیہ السلام) نے آج رات مجھ سے ملاقات کا وعدہ کیا تھا ‘ مگر ملاقات کو نہ آئے۔‘‘ مجھے خیال آیا کہ ہماری چارپائی کے نیچے کتے کا پلا موجود ہے (کہیں یہ ہی مانع نہ ہوا ہو) تو اس کے نکالنے کا حکم دیا۔پھر آپ ﷺ نے پانی لیا اور اپنے ہاتھ سے اس جگہ چھڑک دیا۔پھر جبرائیل علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا: ’’بیشک ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتا ہو یا تصویر ہو۔‘‘ پھر صبح ہوئی تو نبی کریم ﷺ نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ‘ حتیٰ کہ آپ ﷺ چھوٹے باغوں کے کتوں کو بھی مارنے کا حکم دیتے تھے ‘ البتہ بڑے باغوں کے کتوں کو چھوڑ دیتے تھے۔