Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4173 (سنن أبي داود)

[4173]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (2786 وسندہ حسن) ورواہ النسائي (5129 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (1065)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،أَخْبَرَنَا ثَابِتُ بْنُ عُمَارَةَ،حَدَّثَنِي غُنَيْمُ بْنُ قَيْسٍ،عَنْ أَبِي مُوسَی،عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: إِذَا اسْتَعْطَرَتِ الْمَرْأَةُ،فَمَرَّتْ عَلَی الْقَوْمِ لِيَجِدُوا رِيحَہَا, فَہِيَ كَذَا وَكَذَا.-قَالَ قَوْلًا شَدِيدًا.

سیدنا ابوموسیٰ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب کوئی عورت خوشبو لگا کر کسی قوم پر سے گزرتی ہے تاکہ وہ اس کی خوشبو پا لیں تو وہ ایسی اور ایسی ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے بڑی سخت بات فرمائی۔