Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4174 (سنن أبي داود)

[4174]حسن

عاصم بن عبید اللہ تابعہ عبد الرحمن بن الحارث بن أبي عبید عند البیھقي (3/133، 134 وسندہ حسن) وللحدیث شواھد مشکوۃ المصابیح (1064)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَی أَبِي رُہْمٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: لَقِيَتْہُ امْرَأَةٌ وَجَدَ مِنْہَا رِيحَ الطِّيبِ يَنْفَحُ،وَلِذَيْلِہَا إِعْصَارٌ،فَقَالَ: يَا أَمَةَ الْجَبَّارِ! جِئْتِ مِنَ الْمَسْجِدِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ،قَالَ: وَلَہُ تَطَيَّبْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ،قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ حِبِّي أَبَا الْقَاسِمِ ﷺ يَقُولُ:لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ لِامْرَأَةٍ تَطَيَّبَتْ لِہَذَا الْمَسْجِدِ, حَتَّی تَرْجِعَ فَتَغْتَسِلَ غُسْلَہَا مِنَ الْجَنَابَةِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: الْإِعْصَارُ غُبَارٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو ایک عورت ملی انہوں نے اس سے عطر کی خوشبو محسوس کی اور اس کی چادر کا پلو غبار بھی اڑاتا آ رہا تھا۔انہوں نے اس کہا: اے جبار کی بندی! بھلا تو مسجد سے آئی ہے؟ اس نے کہا: ہاں۔انہوں نے کہا: تو کیا اسی کے لیے تو نے خوشبو لگائی تھی؟ کہنے لگی ‘ ہاں۔انہوں نے کہا: میں نے اپنے محبوب ابوالقاسم ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فرماتے تھے۔’’جو عورت اس مسجد کے لیے خوشبو لگا کر آئے اس کی نماز قبول نہیں حتیٰ کہ واپس جائے اور اس اہتمام سے غسل کرے جیسے کہ وہ جنابت سے کرتی ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: ((إعصار)) کا مفہوم ہے ((غبار))۔