Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4183 (سنن أبي داود)

[4183]صحیح

صحیح بخاری (3551) صحیح مسلم (2337)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ سُفْيَانَ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ،قَالَ: مَا رَأَيْتُ مِنْ ذِي لِمَّةٍ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ, مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ! زَادَ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَہُ شَعْرٌ يَضْرِبُ مَنْكِبَيْہِ. قَالَ أَبُو دَاوُد: كَذَا رَوَاہُ إِسْرَائِيلُ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ يَضْرِبُ مَنْكِبَيْہِ و قَالَ شُعْبَةُ:يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْہِ.

سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی نے زلفیں رکھی ہوں ‘ سرخ جوڑا پہنا ہو اور رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر خوبصورت ہو۔محمد بن سلیمان نے مزید کہا: آپ ﷺ کی زلفیں کندھوں تک آتی تھیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا کہ آپ ﷺ کے بال آپ کے کندھوں کو چھوتے تھے اور شعبہ نے کہا کہ کانوں کی لوؤں تک آتے تھے۔