Sunan Abi Dawood Hadith 4189 (سنن أبي داود)
[4189]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (4447)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی،عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ،قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،قَالَتْ: كُنْتُ إِذَا أَرَدْتُ أَنْ أَفْرُقَ رَأْسَ رَسُولِ اللہِ ﷺ, صَدَعْتُ الْفَرْقَ مِنْ يَافُوخِہِ،وَأُرْسِلُ نَاصِيَتَہُ بَيْنَ عَيْنَيْہِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں جب رسول اللہ ﷺ کے بالوں میں مانگ نکالنے لگتی تو آپ ﷺ کے سر کے بیچوں بیچ سے نکالتی اور آپ ﷺ کی پیشانی کے بالوں کو آپ کی آنکھوں کے سامنے لٹکاتی (یعنی پھر انہیں آدھو آدھ کر دیتی)۔