Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4195 (سنن أبي داود)

[4195]إسنادہ صحیح

رواہ مسلم (2120) مختصرًا ولم یذکر اللفظ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی صَبِيًّا قَدْ حُلِقَ بَعْضُ شَعْرِہِ،وَتُرِكَ بَعْضُہُ،فَنَہَاہُمْ عَنْ ذَلِكَ،وَقَالَ: احْلِقُوہُ كُلَّہُ،أَوِ اتْرُكُوہُ كُلَّہُ.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک بچے کو دیکھا کہ اس کے کچھ بال مونڈ دیے گئے تھے اور کچھ چھوڑے ہوئے تھے تو آپ ﷺ نے انہیں اس سے منع فرمایا اور کہا: ’’اس کے سارے بال مونڈ دو یا سارے رکھو۔‘‘