Sunan Abi Dawood Hadith 4196 (سنن أبي داود)
[4196] إسنادہ ضعیف
میمون بن عبد اللہ عن ثابت: مجہول (تقریب: 7048) أو لعلہ میمون بن أبان مستور (أیضًا: 7042)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ،عَنْ مَيْمُونِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَتْ لِي ذُؤَابَةٌ فَقَالَتْ لِي أُمِّي لَا أَجُزُّہَا: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمُدُّہَا وَيَأْخُذُ بِہَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری لمبی لمبی زلفیں تھیں۔میری والدہ نے مجھ سے کہا: انہیں مت کاٹو،رسول اللہ ﷺ انہیں (پیار سے) کھینچتے تھے اور پکڑ لیا کرتے تھے۔