Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4197 (سنن أبي داود)

[4197] إسنادہ ضعیف

مغیرۃ بنت حسان،لم أجد من وثقہا فھي: مجہولۃ،کما فی التحریر (8685)

انوار الصحیفہ ص 149

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ حَسَّانَ،قَالَ: دَخَلْنَا عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،فَحَدَّثَتْنِي أُخْتِي الْمُغِيرَةُ،قَالَتْ: وَأَنْتَ يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ, وَلَكَ قَرْنَانِ أَوْ قُصَّتَانِ،فَمَسَحَ رَأْسَكَ،وَبَرَّكَ عَلَيْكَ،وَقَالَ: احْلِقُوا ہَذَيْنِ أَوْ قُصُّوہُمَا, فَإِنَّ ہَذَا زِيُّ الْيَہُودِ.

حجاج بن حسان نے بیان کیا کہ ہم سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے۔میری بہن مغیرہ نے بیان کیا کہ تم ان دنوں نوعمر بچے تھے اور تمہارے بالوں کی دو لٹیں تھیں۔تو انہوں نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور تمہارے لیے برکت کی دعا کی اور فرمایا: انہیں مونڈ ڈالو یا کتروا لو۔بلاشبہ یہ یہودیوں کی علامت ہے۔