Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4202 (سنن أبي داود)

[4202]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (5071 وسندہ حسن) ابن عجلان صرح بالسماع عند أحمد (2/179) مشکوۃ المصابیح (3385، 4458)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْمَعْنَی عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ،عَنْ عَمْرِو،بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ, مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَشِيبُ شَيْبَةً فِي الْإِسْلَامِ قَالَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا كَانَتْ لَہُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ-وَقَالَ فِي حَدِيثِ يَحْيَی إِلَّا كَتَبَ اللہُ لَہُ بِہَا حَسَنَةً،وَحَطَّ عَنْہُ بِہَا خَطِيئَةً.

جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’سفید بال مت نوچا کرو ‘ جس کسی مسلمان کے بال حالت اسلام میں سفید ہو جائیں قیامت کے دن یہ اس کے لیے نور کا باعث ہوں گے۔‘‘ اور یحییٰ کی روایت میں ہے۔’’اللہ تعالیٰ ایک ایک بال کے عوض اس کی نیکی لکھتا ہے اور ایک گناہ دور کرتا ہے۔‘‘