Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 4208 (سنن أبي داود)

[4208]صحیح

مسند الحمیدي (868 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ،عَنْ أَبِي رِمْثَةَ،قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَنَا وَأَبِي،فَقَالَ لِرَجُلٍ-أَوْ لِأَبِيہِ-: مَنْ ہَذَا؟،قَالَ: ابْنِي،قَالَ: لَا تَجْنِي عَلَيْہِ.-وَكَانَ قَدْ لَطَّخَ لِحْيَتَہُ بِالْحِنَّاءِ-.

سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور میرے والد نبی کریم ﷺ کے پاس آئے۔آپ ﷺ نے ایک شخص سے یا میرے والد سے (میرے متعلق پوچھا) کہ ’’یہ کون ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: یہ میرا بیٹا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ تیرا قصور نہیں اٹھائے گا۔‘‘ (یعنی ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار اور جوابدہ ہے) اور آپ ﷺ نے اپنی ڈاڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی۔